کیا ملالہ برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہونیوالی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ
(فوٹو: ورائٹی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان کی نوبل انعام یافتہ سماجی شخصیت ملالہ یوسفزائی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ”وی آر لیڈی پارٹس“ میں  اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

نجی ٹی وی( ایکسپریس نیوز) کا کہنا ہے کہ برطانوی نژاد بھارتی لکھاری اور خواتین کے حقوق کی علمبردار میرا سیال اور ملالہ یوسفزئی دونوں میوزیکل ویب سیریز ”وی آر لیڈی پارٹس“ کا حصہ بنیں گی اور مختصر کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کی جدوجہد سامنے لائی جائے گی کہ پاکستان اور بھارت کی ان خواتین نے کن مشکلات کا سامنا کیا اور بین الاقوامی سطح پر کس مشکل سے اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

ملالہ یوسفزئی
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

برطانوی ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی مشکلات کا احاطہ کرتی ہے۔ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائش کے دوران متعدد مسائل کا سامنا کرتی ہیں اور پھر موسیقی کی دنیا میں اپنا مقام حاصل کر لیتی ہیں۔

دلچسپ طور پر ویب سیریز کی ہدایات بھی پاکستانی نژاد خاتون ندا منظور نے دیں، ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد مصنفین نے لکھی۔ ”وی آر لیڈی پارٹس“ کا دوسرا سیزن 30 مئی کو ریلیز کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے تاہم سیریز کی ٹیم نے ملالہ کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Related Posts