محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ ریجن کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 جون کو جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے نام سے نئی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

آئی پی پی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق محمود مولوی کو آئی پی پی کے صدر کی مشاورت سے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف کاروباری شخصیت اور سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) محمود مولوی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related Posts