کورونا کیسز کے باعث کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سے 15 اپریل تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 15 اپریل تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آج رات 12بجے سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث کورونا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی و سرکاری دفاتر میں صرف 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردیں۔ فیصلے کے تحت دفاتر کے صرف 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کی اجازت ہوگی۔تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

قبل ازیں کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری تھا۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 1ماہ کی توسیع کردی گئی۔سندھ بھر میں 15 اپریل تک شادی ہالز، مارکیٹس، دکانیں اور ریسٹورنٹس 10 بجے شب تک بند کردئیے جائیں گے۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی۔ ہوٹلز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی۔

تفریحی پارکس شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عوام ریسٹورنٹس سے کھانا گھر لے جا سکیں گے جبکہ ہوٹلز کو کھانا ہوم ڈلیوری کے ذریعے فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ کے علاوہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ایس او پیز سخت کردی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ