وفاق المدارس العربیہ کے قائدین کا فوجی جوانوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سینئر نائب صدر وفاق مولانا انوار الحق،جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری،ناظم وفاق المدارس بلوچستان مولانا صلاح الدین ایم این اے اور دیگر نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی- نیز وفاق المدارس کے قائدین نے ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اپیل بھی کی۔

قائدین وفاق المدارس نے ملک بھر کی مساجد کے آئمہ و خطباء اور اہل مدارس سے بھی شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:ہیلی کاپٹر حادثہ: شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ ربّ العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔