ہیلی کاپٹر حادثہ: شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیلی کاپٹر حادثہ: شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟
ہیلی کاپٹر حادثہ: شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پاک فوج کے ہونہار افسر سرفراز علی کو نومبر 2020ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

راولپنڈی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

دسمبر دو ہزار2020 میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا۔پاک فوج کے ہونہار افسر سرفراز علی کو نومبر 2020ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی جنوری تا دسمبر 2020ء میں آئی جی ایف سی بھی رہ چکے تھے جبکہ 2018 سے دسمبر 2019 تک انہوں نے ڈی جی ایم آئی کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔

مزید پڑھیں:کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 6افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر

سرفراز علی سن 2012ء میں بریگیڈئر کے طور پرکمانڈر 111 بریگیڈ بھی رہے تھے۔شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 2 بار ایوارڈز اور بہادری کے اعتراف میں بھی 2 بار تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

Related Posts