پنجاب میں دیور کا 2 ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بھابی پر تشدد، سڑک پر سرعام ظلم کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چونیاں میں رشتے کے تنازعے پر دیور کا بھابی پر وحشیانہ تشدد، زخمی خاتون ہسپتال منتقل
چونیاں میں رشتے کے تنازعے پر دیور کا بھابی پر وحشیانہ تشدد، زخمی خاتون ہسپتال منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں رشتے کے تنازعے پر دیور نے بھابی کو 2 ساتھیوں کے ہمراہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چونیاں کے علاقے سموں والا میں پیش آیا جہاں دیور نے اپنی بھابی پر 2 ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا۔ وحشیانہ انداز میں بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔

ملزمان نے خاتون کو گھر سے زبردستی باہر نکال دیا اور سرِ بازار وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی جس میں خاتون کو بالوں سے پکڑ کر سرِ عام سڑک پر گھسیٹا گیا۔ بعد ازاں راہگیر اور محلے دار خواتین نے ملزمان سے خاتون کی جان بچائی۔

وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ خاتون کا علاج جاری ہے۔ دیور اور بھابی کے درمیان رشتے کے معاملے پر تنازعہ تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد،دوست کی پیشی پر آئے شہری کو وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Related Posts