لاہور میں دوسری بار مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں دوسری بار مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
لاہور میں دوسری بار مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سموگ میں کمی کیلئے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسا ئے گی تاکہ سموگ لیول میں مزید کمی لائی جاسکے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے لاہور میں مصنوعی بارش کرنے والی متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم کے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس(Mr.Michael Anstis) اورپائلٹ کرنل عبید شامل تھے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سموگ میں کمی کے لئے مصنوعی بارش برسانے والے یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا لاہور میں کامیاب تجربہ کیا گیااورایئر کوالٹی لیول کئی روز 200سے نیچے رہا۔ امید ہے کہ جنوری میں مناسب بادل آتے ہی دوبارہ مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارمصنوعی بارش برسا کریواے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستانی قوم متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کی اس کاوش کو فراموش نہیں کرسکتے۔

پاکستان کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی تیسری کھیپ مصر پہنچ گئی

مصنوعی بارش برسانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے بے پایاں تعاون کے شکرگزار ہیں۔ امید ہے کہ جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسانے کا دوسرا تجربہ کیا جائے گا۔

Related Posts