پی ایس ایل 6، لاہور قلندرزکا پشاور زلمی، ملتان سلطانز کا کراچی کنگز سے مقابلہ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، لاہور قلندرزکا پشاور زلمی، ملتان سلطانز کا کراچی کنگز سے مقابلہ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں آج 2 میچز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے علاوہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو ہرادیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں قلندرز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد یونائٹیڈ کو 5 وکٹوں سے ہرایا جبکہ ٹاس بھی لاہور قلندرز نے جیتا تھا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ کے دوران ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یونائٹیڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی جو قلندرز کیلئے ایک مشکل ہدف ثابت ہوا۔

راشد خان نے صرف 5 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ ٹم ڈیوڈ نے 23 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بین ڈک 17، فیضان اور فخر زمان 9، 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں یونائٹیڈ کے فہیم اشرف 24 گیندیں کھیل کر 27 رنز بنا سکے۔ عثمان خواجہ 18، حسین طلعت اور حسن علی 14، 14، افتخار احمد نے 12 جبکہ کولن منرو نے 11 رنز بنائے تاہم مجموعی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا۔

ابتدا ہی سے اسلام آباد یونائٹیڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی تھیں جو اننگز کے اختتام تک گرتی رہیں۔ قلندرز کے جیمز فاکنر 3، احمد دانیال اور حارث رؤوف 2، 2، کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے جبکہ شاہین آفریدی اور راشد 1 ،1 وکٹ لے سکے۔

چھٹے سیزن کے 2 میچز میں سے ایک میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین ہوگا جبکہ دوسرے میں ملتان سلطانز کراچی کنگز سے دو دو ہاتھ کرتے نظر آئیں گے۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیمز فتح کیلئے پر امید ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز جاری ہیں۔اسلام آباد اور لاہورقلندرز  کے مابین مقابلے میں یونائیٹڈ اور قلندرز دونوں ہی فتح کیلئے پر امید تھے۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کیلئے راشد خان ٹرمپ کارڈ کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار تھے جس سے ٹیم نے ناقابلِ شکست کارکردگی کی امیدیں باندھ لیں۔ ورچؤل پریس کانفرنس کے دوران لاہور کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ ہم فاسٹ باؤلنگ کو اپنی اصل قوت سمجھتے ہیں تاہم راشد خان حریف ٹیموں کو دباؤ میں رکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا میچ، اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہورقلندرز فتح کیلئے پر امید

Related Posts