پی ایس ایل کا پہلا میچ آج ہوگا، اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہورقلندرز فتح کیلئے پر امید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کا پہلا میچ آج ہوگا، اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہورقلندرز فتح کیلئے پر امید
پی ایس ایل کا پہلا میچ آج ہوگا، اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہورقلندرز فتح کیلئے پر امید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلا میچ آج اسلام آباد اور لاہور کے مابین ہوگا جبکہ یونائیٹڈ اور قلندرز دونوں ہی فتح کیلئے پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کیلئے راشد خان ٹرمپ کارڈ کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے ٹیم نے ناقابلِ شکست کارکردگی کی امیدیں باندھ لیں۔ ورچؤل پریس کانفرنس کے دوران لاہور کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ ہم فاسٹ باؤلنگ کو اپنی اصل قوت سمجھتے ہیں تاہم راشد خان حریف ٹیموں کو دباؤ میں رکھ سکتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ راشد خان بہترین آل راؤنڈر ہیں جو اسپنر کے طورپر باؤلنگ کے میدان کے ساتھ ساتھ بیٹننگ میں بھی بیک وقت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ ہم اپنا متوازن کمبی نیشن بنا چکے ہیں جبکہ جیمز فالکنز ڈیوڈ ویزہ کی کمی پوری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم ابوظہبی کی کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کر رہے ہیں۔

کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ہم کسی بھی مدِ مقابل ٹیم کو کمزور نہیں سمجھ سکتے۔ ہر میچ کیلئے ہم نے الگ پلان بنایا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیل کیلئے تیار ہیں۔ رات کو اوس پڑنے کی صورت میں ہمارے لیے بھی حالات اتنے ہی سازگار یا ناسازگار ثابت ہوسکتے ہیں جیسا کہ اسلام آباد کیلئے ہوسکتے ہیں۔ ٹاس جیتنا الگ اہمیت کا حامل ہوگا۔

اس حوالے سے اسلام آباد یونائٹیڈ کے بولنگ کوچ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کی پریکٹس زوروں پر رہی، دن رات ٹریننگ کے دوران پلیئرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یونائیٹیڈ کے تمام کھلاڑی لاہور قلندرز سے مقابلے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔ حسن علی، فہیم اشرف اور کولن منرو بھی فارم میں ہیں۔ لاہور کا مقابلہ جم کر کریں گے۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایک مستحکم لیگ ہے جو ہر سال مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ لیگ کا چھٹا ایڈیشن اس کی سب سے بڑی مثال ہے، جس کے مکمل انعقاد کے لیے تمام لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجز پر قابو پالیا گیا اور اب 9 جون سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔

بدھ کے روز لیگ کا مجموعی طور پر 15 واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جانے والا یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 بدھ سے دوبارہ رنگ جمانے کو تیار

Related Posts