دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر، 37 لاکھ 77 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر، 37 لاکھ 77 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر، 37 لاکھ 77 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 51لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 37 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 51 لاکھ 75 ہزار 874افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 37 لاکھ 77ہزار 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 85ہزار 299افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 27لاکھ 4 ہزار 276ہے۔کورونا کے1 کروڑ 26لاکھ 18 ہزار 977مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 86لاکھ 94ہزار 577افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 42لاکھ 64ہزار 727افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 91لاکھ 83ہزار 121افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 13 ہزار 494 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 59ہزار 695افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 71لاکھ 25ہزار 357افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 79ہزار791انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 37 ہزار 434 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 21 ہزار 529 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 76 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 37 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 529 جاں بحق

Related Posts