لاہور میں بیٹے نے پیسے نہ دینے پر بیوہ ماں کو مار مار کر لہولہان کردیا، ہڈیاں توڑدیں، ملزم پکڑا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore man arrested for beating up mother over money: police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اکلوتے بیٹے نے پیسے نہ دینے پر بیوہ ماں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ہڈیاں توڑ دیں، سرپھاڑ کر لہولہان کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان نامی ملزم کو لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں رقم نہ دینے پر ماں کیساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم ملزم کا کہنا ہے کہ میری والدہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شہناز بی بی کو پڑوسیوں نے اسپتال منتقل کیا، ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے دونوں بازو اور ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور اسے سر پر چوٹ لگی تھی۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیوہ ہے اور عثمان اس کا اکلوتا بیٹاہے،انہوں نے بتایا کہ ہماری آمدنی کا واحد ذریعہ میرے مرحوم شوہر کی پنشن ہے۔

انہوں نے پولیس کو بتایاکہ عثمان مجھ سے پیسے مانگتا رہتا ہے اور اگر میں اسے نہیں دیتی تو وہ مجھے پیٹتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں ایک اور حوا کی بیٹی شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم بھاگ نکلا

خاتون کے پڑوسی نے تصدیق کی کہ عثمان نے اس کی ماں کو پیٹا۔ایک بار میں نے شہناز بی بی کو صوفے پر پڑے دیکھا۔ اس کے کپڑے خون میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ہم نے متعدد بار اس کے دروازے پر دستک دی لیکن عثمان نے جواب نہیں دیا۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ مزید رہنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts