پنجاب میں ایک اور حوا کی بیٹی شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم بھاگ نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

woman killed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گجرات: پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے طارق آباد میں شوہر نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے ہلاک کردیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی۔

مقتولہ کے اہل خانہ کے مطابق اس جوڑے کی شادی کو 10 سال ہوئے تھے اور ملزم اپنی بیوی کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمارا گھر گاؤں میں ہے لہٰذا ہمیں نہیں معلوم کہ وقوعہ کے روز کیا ہواتھا۔

اس جوڑے کے پڑوسیوں نے پولیس کو فون کیا اور مقتولہ کے والدین کو حملے سے آگاہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے جرائم کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات بھی خوفناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور میں جائیداد کے تنازعہ پر دوگولیاں چل گئیں، دو افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کے بڑھتے واقعات معاشرے کیلئے بدنما داغ ہیں، انہوں نے پولیس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو تشدد کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related Posts