لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے معزول جج ارشد ملک کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا ہے جس کے لیے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق معزول جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب، مسئلہ کشمیر سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہائی کورٹ میں رپورٹ کرتے ہی معطل کر دیا اور حکم جاری کیا کہ ان کی انکوائری کی جائے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں معطل کیا گیا ۔
لاہور ہائی کورٹ کے مطابق باقاعدہ انکوائری کے آغاز کے لیے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ کمیٹی جج ارشد ملک کے کیس کے متعلق تجاویز تیار کرے گی کہ سابق جج کے ویڈیو اسکینڈل میں انہیں کیا سزا دی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ویڈیو اسکینڈل، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا