شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر حکومت سے جواب طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB summoned Shahbaz Sharif on August 24

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے اور ہائیکورٹ کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالت کے عبوری حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے؟۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط، ہمارا گروپ 3 مہینے سے قائم ہے۔جہانگیر ترین

اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلیل دی کہ عدالت حکومت سے جواب منگوا لے ساری بات کلیئر ہو جائے گی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی حکم کو کسی متعلقہ حکام کو جمع نہیں کروایا، بلکہ وہ سیدھا ایئر پورٹ چلے گئے اور عملے کو عدالتی حکم دے دیا۔

شہباز شریف کی ذمہ داری تھی کہ عدالتی حکم کی سروس کرواتے، ایئرپورٹ عملے نے شہباز شریف کو کہا کہ انکا نام بلیک لسٹ میں نہیں ہے جبکہ عدالتی حکم بلیک لسٹ سے متعلق تھا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 26 مئی کو جواب طلب کر لیا۔

Related Posts