تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط، ہمارا گروپ 3 مہینے سے قائم ہے۔جہانگیر ترین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین نے عدالت کو دی گئی ضمانت کی درخواست واپس لے لی
تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط، ہمارا گروپ 3 مہینے سے قائم ہے۔جہانگیر ترین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ  تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط ہے، ہمارا گروپ کل نہیں بنا بلکہ گزشتہ 3 ماہ سے قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرے گروپ پر دباؤ ڈالا۔ گروپ کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ نامناسب ہے۔

گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ نامناسب رویے کے باعث ہم نے اپنے گروپ کے ایک رہنما کو پنجاب اسمبلی میں ترجمان مقرر کیا۔ گروپ 3 مہینے سے بنا ہوا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ کل بنایا گیا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت میرے گروپ کا خیال کرے، انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔ ہم سب اکٹھے ہیں اور انتقامی کارروائی کا جواب دیں گے۔ نہ تحریکِ انصاف ٹوٹی ہے اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک قائم کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں اب اسمبلیوں میں بات کرنی ہے۔ ہم نے ایف آئی اے کو مکمل منی ٹریل دے دیا ہے۔ ہم سب پی ٹی آئی کا حصہ تھے اور رہیں گے۔ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ ہم پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں۔

قبل ازیں سیشن اور بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور صاحبزادے علی ترین سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔ عبوری ضمانتوں پر سماعت کیلئے جہانگیر ترین علی ترین کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسر سے استفسار کیا کہ تحقیقات کے متعلق بتائیے کہ وہ کہاں تک پہنچیں؟ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے، بھاری لین دین پر تفتیش جاری ہے، جو ریکارڈ مل چکا ہے، وہ بھی دیکھا جارہا ہے۔

سیشن کورٹ کے جج حامد حسین نے انکوائری رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جو عدالت کو ایف آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین ہتھکنڈے نہ اپنائیں، وزیرِ اعظم دباؤ میں نہیں آئیں گے۔وزیرِ خارجہ

Related Posts