لیڈی گاگا 19 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا شکار ہونے پر گفتگو کے دوران آبدیدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈی گاگا 19 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا شکار ہونے پر گفتگو کے دوران آبدیدہ
لیڈی گاگا 19 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا شکار ہونے پر گفتگو کے دوران آبدیدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے 19 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا شکار ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو کرکہا کہ میں نفسیاتی طور پر منجمد ہو کر رہ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لیڈی گاگا نے اپنی ایک دستاویزی ویڈیو ریلیز کی ہے۔ بیڈ رومانس کی گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ یہ واقعہ میرے لیے ایک بڑا نفسیاتی دھچکا تھا جس سے میں اب سنبھل گئی ہوں۔

قبل ازیں لیڈی گاگا یہ کہہ چکی ہیں کہ انہیں ایک پروڈیوسر نے کیرئیر کے آغاز میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں  جو آج کل بھی کسی نہ کسی سطح پر موجود ہے۔

اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری کی پروڈکشن میں بنائی گئی دستاویزی ویڈیو میں لیڈی گاگا نے کہا کہ میری عمر 19 سال تھی جب ایک پروڈیوسر نے کہا کہ اپنے کپڑے اتار دو اور میں نے فوراً انکار کردیا۔

گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ میں نے نہیں کا لفظ ادا کیا اور چلی آئی تاہم انہوں نے میری ساری موسیقی جلا دینے کی دھمکی دی۔ ان کے سوال و جواب چلتے رہے اور میں نفسیاتی طور پر ایک منجمد کیفیت میں چلی گئی۔ اب مجھے یاد نہیں کہ کیا ہوا تھا۔

مجھے یاد نہیں کے آخری الفاظ ادا کرتے ہوئے لیڈی گاگا رو پڑیں۔ 35 سالہ گلوکارہ نے جنسی درندے کا نام ظاہر نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کا پھر کبھی سامنا نہیں کرنا چاہتی۔

لیڈی گاگا نے کہا کہ مذکورہ پروڈیوسر نے مجھے حاملہ بنا کر میرے والدین کے گھر کے ایک کونے میں چھوڑ دیا اور میں مہینوں ایک اسٹوڈیو میں بند رہی۔ کچھ ہی برس بعد مجھ پر نفسیاتی بیماری انزائٹی کا حملہ ہوا۔

نفسیاتی بیماری میں مبتلا لیڈی گاگا کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں آگاہ کیا گیا کہ انہیں ذہنی دباؤ کی بیماری لاحق ہے۔ معروف گلوکارہ نے کہا کہ میں نفسیاتی طور پر الگ کیفیت میں چلی گئی اور 2 سال تک وہ لڑکی نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے حق میں آواز کو تشدد کی حمایت نہ سمجھا جائے۔بیلا حدید

Related Posts