مودی حکومت سرمایہ کاروں کو بھارت کی طرف راغب کرنے میں ناکام ہے۔کے ٹی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حیدر آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ مودی حکومت سرمایہ کاروں کو بھارت کی طرف راغب کرنے میں ناکام ہے کیونکہ ان کی توجہ سیاست پر ہے، معیشت پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی آر نے حال ہی میں بھارتی معیشت پر پارلیمنٹری پینل رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے میں ناکام رہی۔

اپنے بیان میں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کورونا کے بعد سے چین سے نکلنے والے سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دینے میں بھی مودی حکومت مکمل طور پر ناکام رہی۔ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ بی جے پی کو معیشت سے زیادہ سیاست میں دلچسپی ہے۔

بیان میں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ سیاست کو اہمیت دینے سے اسی طرح کے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ٹیلی پیرا میٹرز کو دیکھتے ہوئے تقریر کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ بھارت کی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں وسائل کی موجودگی کے باوجود سرمایہ کار بھارت کی طرف راغب نہیں ہوئے۔ مودی حکومت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جبکہ دیگر ممالک بشمول ویتنام اور کمبوڈیہ کامیاب رہے۔ مودی حکومت ہوش کے ناخن لے۔

 

Related Posts