اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 44 ہزار کی حدعبور کر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 44 ہزار کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1 روز میں 16 سالہ ریکارڈ توڑ کر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت انداز میں آغاز ہوا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز میں ہی 685 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 44 ہزار 474 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ آج کاروبار کا آغاز 43 ہزار 789پوائنٹس پر ہوا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 6 سوسے پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تین روز قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ 4روز سے مارکیٹ مسلسل مندی میں جارہی تھی لیکن  کارو باری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 6 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts