اسلام آباد میں دوستی کی آڑ میں اغواء کے واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں دوستی کی آڑ میں اغواء کے واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش شروع
اسلام آباد میں دوستی کی آڑ میں اغواء کے واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوستی کی آڑ میں مبینہ طور پر اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے وفاقی پولیس کے انسپیکٹر قیصر نیاز گیلانی کے بیٹے شاہ زیب جیلانی کے خلاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

ایم ایم نیوز پر غلام مصطفی کا انٹرویو اور نیوز شائع ہونے کے بعد فوری طور پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی آپریشن نے نوٹس لیتے ہوئے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے تین دن کے بعد رپورٹ میں لکھا کہ مغوی غلام مصطفیٰ کو دوستوں نے تاوان وصول کرنے کی خاطر اغواء کیا تھا جس میں حاضر سروس ایس ایچ او نیاز گیلانی کا بیٹا شاہ زیب گیلانی بھی شامل تھا جس کی وجہ سے تھانہ آئی نائن میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تھی۔

واضح رہےکہ ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان غلام مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ ان تمام ملزمان کے خلاف انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد نے ایم ایم نیوز پر خبر شائع ہونے اور انٹرویو نشر ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

متاثرہ مغوی غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے اور ان ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے اور میری لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا

Related Posts