آئندہ 6ماہ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم اور قیمت کم نہیں ہوگی۔ خرم دستگیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ 6 ماہ تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر اور قیمت کم نہیں ہوگی۔ اسی عرصے میں گیس بھی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ توانائی میں جو ریلیف دیا گیا، اس کی واپسی کا فیصلہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، لینا ہوگا۔ یہ ذمہ داری کا تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی اچھا اقدام ہے، شوکت ترین

خطاب کے دوران وزیرِتوانائی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمت آئندہ چھ ماہ تک کم ہوتی نظر نہیں آتی۔ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم تو کردے گی تاہم لوڈ شیڈنگ صفر نہیں  ہوگی۔مئی میں صفر لود شیڈنگ کے دن واپس آنے والے نہیں۔

توانائی کے شعبے میں پیشرفت کے متعلق بتاتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نے ایل این جی کے 4 اضافی جہاز اور فرنس آئل کے 5 جہاز خریدے ہیں۔ حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافے پر توجہ دے رہی ہے۔

بجلی کے تعطل کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ حالیہ لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ حویلی بہادر شاہ کے ایل این جی پلانٹ کی مرمت ہے۔ وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے سستی ایل این جی نہیں خریدی، مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے۔