لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ایک اچھا اقدام ہے، شوکت ترین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: 38 لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی سے متعلق حکومتی اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اس پابندی سے پاکستان کے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی اچھا قدم ہے جس کی انہوں نے کوشش بھی کی لیکن اس سے غریب عوام کو براہ راست فائدہ نہیں پہنچتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ابہام کا شکار ہے، اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ ان کی 6 ہفتوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈالر 182 روپے پر چھوڑ اتھا، جو صرف چھ ہفتوں میں 200 روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے ”ہنگامی اقتصادی منصوبے” کے تحت تمام غیر ضروری لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیر اعظم نے حکومتی فیصلے کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا اور لکھا کہ ‘پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ جائے گا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے کاروں سمیت 20 سے زائد اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

حکومت نے تقریباً 38 اشیاء کی فہرست جاری کی ہے جن میں کاریں اور موبائل فون شامل ہیں جو لگائی گئی پابندی کی زد میں آئیں گی۔