گندم کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف سندھ میں آپریشن، 5لاکھ90ہزار بوریاں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سستا آٹا اسکیم، بند فلورملز نے سستی گندم کا پورا کوٹہ آپریشنل فلور ملز کو فروخت کردیا
سستا آٹا اسکیم، بند فلورملز نے سستی گندم کا پورا کوٹہ آپریشنل فلور ملز کو فروخت کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمۂ خوراک سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر آپریشن کرتے ہوئے صوبے بھر سے گندم کی 5 لاکھ 90 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں۔ کارروائی ذخیرہ اندوزی کے خلاف شکایت پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کیے گئے آپریشن کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ سندھ کے 5 ڈویژنز کے مختلف اضلاع سے 5 لاکھ 90 ہزار890 بوریاں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خیرپور میں حساس اداروں کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، بارودی مواد بر آمد

وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیرپور سے گندم کی 1 لاکھ 1ہزار220، سکھر سے 75 ہزار 650، گھوٹکی سے 69 ہزار 770 گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں جنہیں غیرقانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ سے 3ہزار900، شہید بے نظیر آباد سے 14ہزار980 اور نوشہرو فیروز سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کی 28 ہزار بوریاں برآمد کیں جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔

محکمۂ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ کشمور سے 50ہزار، جیکب آباد سے 27 ہزار 400، قمبر شہداد کوٹ سے 97 ہزار، شکار پور سے 22 ہزار 65، لاڑکانہ سے 31 ہزار 600 جبکہ دادو سے 1ہزار بوریاں برآمد ہوئیں۔

اسی طرح حیدر آباد سے 30 ہزار، ٹنڈو الہیار سے 600، مٹیاری سے 3ہزار700، ٹھٹھہ / سجاول سے 1 ہزار 138 جبکہ بدین سے 10 ہزار 922 بوریاں برآمد ہوئیں۔آپریشن کا مقصد صوبے بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہے۔ 

وزیرِ خوراک سندھ مکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو ضبط کی گئی گندم کی فی 100 کلو بوری پر 5 ہزار 500 روپے سرکاری ریٹ کے دئیے جائیں گے۔ آٹے کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے آپریشن جاری رکھیں گے۔ 

Related Posts