ڈرامہ سیریل لاپتہ میں عائزہ نے گیتی کا کردار اسکرپٹ سے بہتر نبھایا۔خضرادریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل لاپتہ میں عائزہ نے گیتی کا کردار تحریر سے بہتر نبھایا۔ڈرامہ نگار
ڈرامہ سیریل لاپتہ میں عائزہ نے گیتی کا کردار تحریر سے بہتر نبھایا۔ڈرامہ نگار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 مشہورومعروف ٹی وی سیریل لاپتہ کے ڈرامہ نگار خضر ادریس نے کہا ہے کہ ڈرامے میں عائزہ نے گیتی کا کردار اسکرپٹ میں موجود تحریر سے کہیں بہتر نبھایا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران لاپتہ کے ڈرامہ نگار نے کہا کہ اسکرپٹ میں عائزہ خان کے ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کچھ سین موجود تھے۔ انہوں نے اپنے کردار کیلئے بھرپور محنت کی۔ ٹک ٹاک ویڈیوز، لباس اور ہر چیز کا فیصلہ عائزہ نے خود کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عائزہ، دانش تیمور اور لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے دیگر فاتحین 

 عائزہ خان کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ڈرامہ نگار خضر ادریس نے کہا کہ عائزہ نے اپنے کردار کو اسکرپٹ میں بیان کی گئی گیتی سے بہتر بیان کیا۔ انہوں نے مختلف ٹک ٹاکرز پر تحقیق کی تاکہ اپنے کردار کو نبھانے کیلئے معلومات حاصل کی جاسکیں جبکہ گیتی کا کردار ٹک ٹاکر خاتون کا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عائزہ خان نے ٹک ٹاکر نظر آنے کیلئے حقیقی طور پر ٹک ٹاک جوائن کی اور صرف 2 ویڈیوز بنا کر 50 ہزار سے زیادہ فالوورز کا ہدف عبور کیا جبکہ ڈرامہ سیریل لاپتہ میں عائزہ، سارہ اور علی رحمان خان نے 3 کزنز کا کردار نبھایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معروف اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ٹاپ ڈائریکٹر سمجھے جانے والے امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار کردیا جس کا ذکر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں سامنے آیا۔

نجی ٹی وی سیریل چپکے چپکے کی اداکارہ عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ گزشتہ ماہ ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں گفتگو کے دوران بھارتی ڈائریکٹر امتیاز علی کی جانب سے آفر ٹھکرائے جانے سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان کا بالی ووڈ کے ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار

Related Posts