کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ
کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے کئی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہلکی سے درمیانی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے شہر میں موسم سرد ہوگیا۔شہر کا درجہ حرارت آدھی رات کو 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہا۔

جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا اور مزید بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں لانڈھی، صدر، اولڈ سٹی ایریا، بلدیہ، ناظم آباد، سائٹ ایریا، سہراب گوٹھ، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل اور گلشن اقبال میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے درمیان بلوچستان کے تربت اور کیچ اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لئے نیا پلان

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے نوکنڈی، چاغی، دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی، مکران، لسبیلہ، گوادر اور جیوانی کے اضلاع میں آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Posts