جامعہ کراچی معاہداتی اساتذہ نے گھمبیر مسائل کے حل کیلئے KUTTS تنظیم بنا لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی اسسٹنٹ رجسٹرار بعض کمپیوٹر آپریٹرز کی ترقی میں رکاوٹ بن گئے
جامعہ کراچی اسسٹنٹ رجسٹرار بعض کمپیوٹر آپریٹرز کی ترقی میں رکاوٹ بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ کراچی کے معاہداتی اساتذہ نے اپنے حقو ق کی خاطر اور اپنے مسائل کے حل کیلئے کراچی یونیورسٹی ٹمپریری ٹیچر سوسائٹی (KUTTS) تنظیم بنالی ہے، جس کیلئے جامعہ کے سینئر 5 اساتذہ کی نگرانی میں اجلاس منعقد کر کے 18رکنی عبوری کمیٹی قائم کر لی گئی جو آئین سازی، ممبر شپ اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں بڑی تعداد میں وزٹنگ فکلیٹی، ٹیچنگ اسسٹنٹ، ٹیچنگ ایسوسی ایٹ، ایڈجنگ فکلیٹی، ایڈجنگ پروفیسر، کوآپریٹیو ٹیچرز، کوآپریٹیو لیکچرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں شام کو تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ڈیڑھ برس سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں، جب کہ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم نے ایوننگ میں تدریس کرنے کا اپنا بل خود ہی کلیئر کرکے اپنا بل وصول کرلیا ہے۔

جامعہ کراچی میں صبح و شام مختلف شعبہ جات میں تدریسی خدمات انجام دینے والے وزٹنگ فکلیٹی، ٹیچنگ اسسٹنٹ، ٹیچنگ ایسوسی ایٹ، ایڈجنگ فکلیٹی، ایڈجنگ پروفیسر، کوآپریٹیو ٹیچرز، کوآپریٹیو لیکچرارکی تعداد 600 سے زائد بتائی جاتی ہے۔ جنہیں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، مارننگ کی فیسوں میں اضافے، نان فائلر و فائلر کے ایشوز، تجدیدی لیٹرز کے اجراء اور جوائننگ کے لیٹرز کے اجرا ء سمیت دیگر کئی اہم مسائل کا سامنا ہے۔

جبکہ اساتذہ کی تنظیموں اور مستقل ملازمین کی تنظیموں کو بھی تنخواہوں، الاؤنسز سمیت دیگر کئی اہم مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ضرورت کے تحت مذکورہ سینکڑوں اساتذہ نے گزشتہ کئی روز کی مشاورت کے بعد سینئر اساتذہ کی مشاورت سے اپنی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے مسلسل مشاورت و رہنمائی بایو کیمسٹری کے ڈاکٹر ریاض احمد، بایو کیمسٹری کے فیضان نقوی، فزکس سے ڈاکٹر ذیشان اقبال، عتیق رزاق اور کیمسٹری سے ڈاکٹر فردوس سے لی ہے جو گزشتہ روز اجلاس میں بھی موجود تھے۔

کراچی یونیورسٹی ٹمپریری ٹیچر سوسائٹی (KUTTS) کی 18رکنی عبوری انتظامیہ منگل کو اجلاس منعقد کرے گی، جہاں وہ اپنا کنوینئر چنے گی جس کے بعد اپنے مطالبات جامعہ کی انتظامیہ کو پیش کرے گی۔ جس کے بعد مذکورہ عبوری انتظامیہ اپنی ایسوسی ایشن کی آئین سازی کرے گی، ممبر شپ کے لئے تمام شعبہ جات، سینٹرز اور دفاتر سے رجوع کرے گی، ممبر شپ فیس مقرر کرے گی اور جملہ مسائل کو مرتب کرے گی تاکہ مناسب فورمز پر انہیں اجاگر کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: جامعہ اردو میں 13طلبہ کے داخلے پر پابندی،اساتذہ کا احتجاج، رینجرز طلب

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے ایوننگ میں پڑھانے والے معاہداتی اساتذہ کے بل ادا نہیں کئے گئے ہیں، جب کہ نصف سے زیادہ سمسٹر گزر جانے کے باوجود رواں سمسٹر کے آفس آرڈر اور جوائننگ لیٹرز تک جاری نہیں  کئے جا سکے ہیں، دوسری جانب مذکورہ سوسائٹی بنانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ 6 سمسٹر کے قانون کا خاتمہ کیا جا سکے اور مارننگ میں 600 روپے فی لیکچر میں اضافہ کرایا جائے تاکہ نان فائلر سے ہونے والی کٹوتی کی وجہ سے اساتذہ کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔

Related Posts