آج ہونیوالا پولیس مقابلہ مشکوک ، ایک ملزم مقامی وکیل کا ڈرائیور نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گزری تھانے کی حدود میں آج صبح ہونیوالا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا، مقتول عباس معروف قانون دان علی حسنین کا ڈرائیور نکلا، گزشتہ رات حراست میں لینے کا انکشاف سامنے آگیا۔

معروف قانون علی حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح گزری تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی تھا، ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات میرے ڈرائیور عباس کو میری رہائش گاہ سے حراست میں لیا اور آج صبح جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا۔

علی حسنین کا کہنا ہے کہ میں نے صبح مقتولین کی تصاویر دیکھیں تو پتا چلا کہ پولیس نے میرے ڈرائیور کو بھی سفید کرولا گینگ کا کارندہ قرار دیکر قتل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عباس میرے پاس 20 ہزار روپے ماہوار تنخواہ پر ملازم تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر دکھائی جانیوالی ڈبل کیبن گاڑی بھی میری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عباس اندرون سے آکر میرے پاس 5 سال سے کام کررہا تھا اور اس کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں تھا، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ،وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی واقعہ کا نوٹس لیکر اعلیٰ سطح کی انکوائری کروائیں اور واقعہ کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔

مزید پڑھیں:ڈیفنس میں مقابلہ، پولیس اور آئی بی نے سفید کرولا گینگ کے 5 ڈاکو ماردیئے

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عباس ڈاکوؤں کا سہولت کار تھا اور وہ خود گاڑی چلا رہا تھا اور تمام ملزمان اس گاڑی میں سوار تھے۔

Related Posts