کے الیکٹرک نے مینٹیننس (مرمت کے کام) کے باعث 22 اگست 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک مختلف اوقات میں متاثر رہے گی۔ بجلی کی بندش مرمتی کام کے دوران مختلف فیڈرز پر کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق متاثر ہونے والے علاقوں میں اے ڈی بی پی، عبداللہ موڑ، آفتاب فلور، البرہان، عامل کالونی، انارکلی، بھوانی چالی، بسم اللہ مارکیٹ، دہلی کالج، ڈرگ روڈ اے، یورو گلف، فالکن پلازہ، گلشن ویو، جے-01 ایریا، جبار پلازہ، جہلم ٹیکسٹائل، خالد پمپنگ اور خان برادرز سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق کنگ ریزیڈنسی، کے ایم سی بوسٹنگ، کوہ نور ماربل، ایم شریف آر ایم یو، ایم اے محمدی، میمن آباد، مہران ٹاور، مہر النساء اسپتال، مون نیٹ، مرتضیٰ کمرشل، نوراس، پنجاب ٹاؤن، رفیع ہیون، شاہ نواز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، سپر مارکیٹ، ٹرن اسٹائل، زکریا گوٹھ اور ذوالفقار کمرشل سمیت متعدد فیڈرز بھی مرمتی کام کے دوران متاثر ہوں گے۔
بجلی کی بحالی مقررہ وقت کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد مرحلہ وار کی جائے گی۔ کے الیکٹرک نے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








