لندن :پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنی شادی کے موقع پر گانے کے بعد صوفیانہ کلام پڑھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو کے بعد اب ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جنید صفدر کو اسٹیج پر مائیک پکڑے اپنی خوبصورت آواز میں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں بتایا گیا کہ ویڈیو 2019 میں ایک تقریب کے دوران بنائی گئی تھی جو اس وقت بھی وائرل ہوئی تھی۔
This is about Junaid Safdar
only.thanks Omer for sharing.
pic.twitter.com/cDlqYaId8W— Syedih (@SyedIHusain) August 25, 2021
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ کبھی موسیقی کے لیے کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی بلکہ موسیقی سے میرا لگاؤ فطری ہے۔
ایک انٹرویومیں جنید صفدر نے بتایا کہ میں نے کبھی موسیقی کے لیے کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی بلکہ موسیقی سے میرا لگاؤ فطری ہے۔
مزید پڑھیں:جنید صفدر کی تقریبِ نکاح، مریم نواز کا لباس عوامی توجہ کا مرکز بن گیا