جماعت اسلامی کاملک بھر میں تعظیم رسول ﷺریلیاں نکالنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jamaat-e-Islami announces nationwide rallies against france

کراچی :جماعت اسلامی پاکستان نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور گستاخی رسول ﷺ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر سے تعظیم رسول ﷺریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے مسلم امہ کے جذبات کو مجروح  کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری یورپی سفیر کو ملک سے بے دخل کیا جائے ۔سنگین معاملے پر آواز بلند کرنے پر ہم وزیراعظم کے شکر گزار ہیں ۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے رسول اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرکے مسلم امہ کے جذباتوں کو مجروح کیا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ یورپی سفیر کو ملک سے فوری بے دخل کیا جائے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ زبانی کلامی باتیں بہت ہوئی اب ضرورت اس امر کی ہے تمام مسلم امہ ایک پلیٹ فورم پر جمع ہوکر ان گستاخوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے ، کل سے شہر بھر میں تعظیم رسول ریلیاں نکالی جائینگی۔

مزید پڑھیں: مسلم ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، فرانسیسی جھنڈا نذرِ آتش

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید نے اس معاملے کی روک تھام کے لئے سندھ اسمبلی میں اپنی قرارداد بھی جمع کروادی ہے ، میں سب سے کہتا ہوں فرانسیسی پروڈکٹ کا بائیکاٹ کیا جائے ۔

Related Posts