سندھ کے لوگوں سوچنے کا وقت آگیا،مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

It is time for the people of Sindh to think the future
It is time for the people of Sindh to think the future

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گھوٹکی: پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے حقوق مارچ ریلی کا آغاز کیا جارہا ہے، اسی حوالے سے ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے بزرگوں، ماؤں بہنوں سب سے درخواست ہے کہ اب سوچنے کا وقت آگیا ہے، مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا، پندرہ سال سے سندھ کی عوام کرپشن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کا زرداری مافیا کے خلاف سندھ حقوق مارچ کا آغاز گھوٹکی سے کیا جائے گا، مارچ کی قیادت وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر علی زیدی کرینگے، گھوٹکی میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگادیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا مارچ کے حوالے سے کہنا ہے کہ مارچ کا باقاعدہ آغاز27 فروری سے گھوٹکی سے کیا جائے گا، جو سکھر، شکارپور، کشمور، جیکب آباد، شہدادکوٹ سے ہوتا ہوا لاڑکانہ پہنچے گا۔

علاوہ ازیں مارچ کے آغاز کے وقت پی ٹی آئی سندھ وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی بھی گھوٹکی پہنچیں گے۔

مارچ ریلی میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ کے بزرگوں، ماؤں بہنوں اور سب سے درخواست ہے کہ اب سوچنے کا وقت آگیا ہے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا، پندرہ سال سے سندھ کے عوام کرپشن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، آج کمو شہید سے عوامی رابطہ مہم کے لئے سندھ کے مختلف علاقوں میں جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ سر اٹھائے گا، وقت آگیا ہے غلامی کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھنے کا، عمران خان کا ایلچی بن کر سندھ کو متبادل فراہم کرنے آرہا ہوں، جس طرح بلاول ملتان آئے تھے، ہمیں بھی حق ہے کہ جمہوری انداز میں ہوتے ہوئے سندھ میں جاکر پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں۔

Related Posts