اسلامیہ کالج یونیورسٹی لڑکیوں کیلئے غیر محفوظ، ہراسانی کے واقعات بڑھنے پر طالبات کا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamia college university

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: ملک میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ، جامعات بھی محفوظ نہ رہیں، اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ مرد اساتذہ بھی لڑکیوں کو ہراساں کرنے لگے، طالبات نے احتجاج شروع کردیا۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی طالبات نے ہراساں کرنے کے خلاف احمد فراز بلاک میں جمع ہوکرشدید نعرے بازی کی اور وائس چانسلر کے آفس کی طرف مارچ کیا۔

طالبات کا کہنا تھا کہ نہ صرف طالب علم لڑکے بلکہ مرد اساتذہ بھی قابل اعتراض جملے کستے ہیں اور کیمپس میں راستہ روکتے ہیں،طالبات نے اس عمل میں ملوث اساتذہ اور لڑکوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران پرچوں کی چیکنگ کے دوران بھی طالبات کو ہراساں کیا جاتا رہا اور پاس کرنے کیلئے غیر اخلاقی مطالبات کئے جاتے رہے لیکن شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

مزید پڑھیں: باپ قرض واپس نہ کرسکا، سود خور نے 8سالہ بیٹی کو اغواء کرکے شادی کرلی

طالبات کا کہنا ہے کہ اگر ہراساں کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا اور مختلف کیمپس میں سیمینارز اور واکس کا اہتمام کرکے گھناؤنے چہروں کو بے نقاب کیا جائیگا۔

Related Posts