کیا اقراء عزیز ماں بننے والی ہیں؟، بہن کی دعاؤں کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iqra Aziz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کے بہت جلد ماں بننے کا امکان ہے، اس حوالے سے ان کی بہن نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

مئی میں اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا تھا کہ وہ جولائی کے مہینے میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کریں گے اور حال ہی میں اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے ٹویٹ کیا اور درخواست کی کہ ان کے اہل خانہ کے لئے دعاء کی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ان کی اہلیہ ، نامور اداکارہ اقرا ء عزیز کے شادی کے بعد کم پراجیکٹس لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا تھا۔

مزید پڑھیں:اقراء عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر، مداحوں نے لائیکس کے ڈھیر لگادئیے

یاسر حسین اور اقرا ء عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑی اس وقت سب سے مشہور جوڑوں کی فہرست میں شامل ہے۔اقراء عزیز پاکستان کی سب سے ہنر مند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اورکئی بلاک بسٹر منصوبوں میں کام کرچکی ہیں۔

یاسر نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد اقراء کم کام اس لئے کررہی ہیں تاکہ دونوں کو اپنے لئے بھی وقت مل سکے اور دونوں میاں بھی اکٹھے وقت گزار سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہی اقراء کو منتخب پراجیکٹس میں کام کا مشورہ دیا تھا اورخوشی ہے کہ انہوں نے اس مشورے پر عمل کیا۔

Related Posts