اقراء عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر، مداحوں نے لائیکس کے ڈھیر لگادئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی جس پر مداحوں نے لائیکس اور تبصروں کے ڈھیر لگادئیے، ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پسند کر لی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور صرف لفظ امن تحریر کیا جس سے ان کی مراد تصویر کے پس منظر میں موجود فطرت کی خوبصورتی لی جاسکتی ہے۔

تصویر شیئر کیے ہوئے 3 ہی گھنٹے ہوئے تھے کہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے تصویر پر لائیکس اور تبصروں کے ڈھیر لگا دئیے۔ اب تک 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد مداحوں نے اقراء عزیز کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اقراء عزیزنے 11 روز تک غزہ میں مسلسل جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے رکنے پر فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دُعا کی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آج سے 3 روز قبل اداکارہ اقراء عزیز نے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کی غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: اقراء عزیز کی جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں

قبل ازیں یہ خوشخبری سامنے آئی تھی کہ پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز اور معروف فنکار یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں برس متوقع ہے جس کے متعلق انہوں نے خود مداحوں کومطلع کیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے شریکِ حیات یاسر حسین کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئے مہمان کی آمد سے مطلع کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر کے ہاں ننھا مہمان رواں برس متوقع، مداحوں کی مبارکباد

Related Posts