کیا دپیکا پڈوکون اسلام قبول کرنے والی ہیں؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا دپیکا پڈوکون اسلام قبول کرنے والی ہیں؟ جانئے
کیا دپیکا پڈوکون اسلام قبول کرنے والی ہیں؟ جانئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی دلکش اور خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بارے میں ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

اداکارہ کے بارے میں ایسی خبروں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب اُن کی ایک ایسے ہار کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی جس پر فی امان اللہ لکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے ’کانز فیسٹیول‘ میں اپنے اسٹائلش لباس اور منفرد ہار پہننے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن میں ناصرف شریک تھیں بلکہ اس باوقار فیسٹیول میں آٹھ رکنی جیوری کا باضابطہ حصہ بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

دیپیکا نے اپنے لباس پر کی گئی تنقیدوں اور تعریفوں کے درمیان، جس چیز سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، وہ ڈیزائنر کی طرف سے اُن کا انتہائی خوبصورت ’مہارانی‘ ہار تھا جس پر ’فی امان اللہ‘ کے الفاظ درج تھے۔

اس خوبصورت ہار کی تیاری میں ہرے، نیلے، سفید اور گلابی رنگ کے ہیروں کا استعمال کیا گیا جبکہ ہار کے کئی پتھروں میں سے ایک پر عربی زبان میں لکھا ہوا تھا ’فی امان اللہ‘، جس کا ترجمہ ’اللہ کی حفاظت میں‘ ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر دیپیکا کے اس خوبصورت ہار کو عربی الفاظ کی وجہ سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ایسی بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ شاید اسلام قبول کرنے والی ہیں۔

معلوم رہے کہ فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے ’کانز فیسٹیول‘ میں پاکستان کی طرف سے ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی شرکت کررہی ہیں جبکہ رواں ماہ 17 مئی سے شروع ہونے والا یہ فلمی میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔

Related Posts