ناسا کے خلائی جہاز نے مریخ میں 12 انچ طویل دروازہ تلاش کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا کے خلائی جہاز نے مریخ میں 12 انچ طویل دروازہ تلاش کر لیا
ناسا کے خلائی جہاز نے مریخ میں 12 انچ طویل دروازہ تلاش کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی مریخ پر تحقیق کیلئے مشن پر بھیجے گئے خلائی جہاز (کریوسٹی روور) نے سرخ سیارے پر 12 انچ طویل دروازہ تلاش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلائی جہاز (کریوسٹی روور) نے اپنے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے ایسٹ کلفس نامی چٹانوں کی تصویر 7 مئی کے روز لی جن پر کافی ٹوٹ پھوٹ نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

معدومیت کے خدشے سے دوچار کچھووں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

بظاہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار مریخی چٹانوں پر 12 انچ (30 سینٹی میٹر) طویل اور 1ٓ6 انچ (40 سینٹی میٹر) چوڑا دروازہ نما شگاف نظر آیا جہاں سے ایک کتا آسانی سے گزر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ کے علاوہ زمین پر پائی جانے والی چٹانوں پر اس قسم کے شگاف عام مل جاتے ہیں جبکہ ناسا کا خلائی جہاز ماؤنٹ شارپ نامی چٹان پر تحقیق میں مصروف ہے۔

تاحال سائنسدان مریخ پر پانی کے منجمد حالت (برف) سے بخارات میں براہِ راست تبدیل ہونے پر تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ کریوسٹی کے ذریعے چٹانوں کی چھان بین بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Related Posts