ایرانی صدر کی لاہور آمد، مریم نواز کا استقبال، کراچی بھی منتظر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی صدر اور مریم نواز
(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایرانی صدر سیّد ابراہیم رئیسی مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کی آمد پر ان کا استقبال کیا جبکہ کراچی بھی ایرانی صدر کی آمد کا منتطر ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچے تو وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صدر ابراہیم رئیسی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پر آئی جی پنجاب، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

صدر ابراہیم رئیسی لاہور کے مختصر دورے کیلئے پہنچے ہیں جہاں ان کا آدھا دن گزرے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ایرانی صدر کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ بعد ازاں صدر وفد کے ہمراہ کراچی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

کراچی میں صدر ابراہیم رئیسی 1 روزہ قیام کریں گے، اس دوران وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند کیلئے جامعہ کراچی بھی جائیں گے۔

اپنا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی واپس ایران کیلئے کل روانہ ہوں گے جبکہ طویل عرصے کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے۔ لاہور اور کراچی کے دورے کے موقعے پر دونوں شہروں میں آج عام تعطیل ہے۔

Related Posts