پاکستان سے ہمارے تعلقات کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ ایرانی صدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایرانی صدر سیّد ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات کوئی ختم نہیں کرسکتا، پاکستان کی سرزمین ہمارے قابلِ احترام اور دونوں ممالک کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد ہونے والی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ میں حکومتِ پاکستان کا شاندار مہمان نوازی کیلئے شکر گزار ہوں۔ ہم پاک ایران تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

خطاب کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے پورے پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے، غزہ اور فلسطین میں جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اس پر پاکستان کا ردِ عمل قابلِ تعریف ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں مظالم اور نسل کشی پر جو مؤقف اختیار کیا، وہ قابلِ قدر ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی۔ پاک ایران مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات رکھتے ہیں۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک ضروری طور پر تعاون کریں گے، دہشت گردی، منظم جرائم اور منشیات کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ضروری ہے کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں، پاک ایران تجارتی حجم بہت کم ہے جسے 10ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ “بارڈر مارکیٹ تجارت کو فروغٖ دیگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔: اس موقعے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ  “ایرانی صدر اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدر کو دیکھ کر دل خوش ہوا بلکہ آنکھوں کو راحت بھی ملی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برادر ملک ایران کے صدر کا پہلا دورہ میرے لیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاک ایران رشتے صدیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کیلئے اس موقعے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Related Posts