پہلے سے زیادہ جدید و مختلف اور، آئی فون 17 پرو میکس کا ڈیزائن لیک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iPhone 17 Pro Max design leaked

آئی فون 17 پرو کے متوقع لانچ کے ارد گرد جوش و خروش بڑھ رہا ہے کیونکہ مختلف لیکس اور افواہیں آن لائن گردش کر رہی ہیں، نئی لیکس نے پہلے کی افواہوں کو چیلنج کرتے ہوئے آئی فون 17 کے کیمرے کے ڈیزائن میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔

چین سے لیکسٹر “انسٹنٹ ڈیجیٹل” کے ذریعے موصول ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر آئی فون 17 پرو کے لیے پچھلے افواہوں والے “پکسل نما” کیمرہ ویزر کو متعارف نہیں کرائے گا۔ اس کے بجائے اب یہ امکان ہے کہ ڈیوائس اپنی منفرد مثلثی کیمرہ ترتیب کو برقرار رکھے گی۔

iPhone 17 Pro Max design leaked

دوسری جانب لیک شدہ آئی فون 17 پرو میکس کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ماڈل میں افقی کیمرہ ترتیب ہوگی، جو ایپل کے بڑے فلیگ شپ ماڈل کے لیے ایک ڈیزائن تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے تاہم رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کسی بھی ڈیوائس میں نمایاں کیمرہ جزیرہ (کیمرہ آئی لینڈ) نہیں ہوگا، جو ایک زیادہ پتلا اور جدید ڈیزائن ظاہر کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ یہ قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ آئی فون 17 پرو سیریز ایلومینیم فریمز کا استعمال دوبارہ کر سکتی ہے لیکن تازہ افواہوں کے مطابق ایپل ٹائٹینیم کے ساتھ ہی رہے گا، جیسا کہ آئی فون 15 پرو سیریز میں دیکھا گیا تھا۔

تصویروں سے ڈانس کروائیں یا بول کر ویڈیو بنوائیں، اس جدید ٹیکنالوجی سے سب ممکن!

جیسا کہ تمام ابتدائی لیکس کے ساتھ ہوتا ہے، ان ڈیزائن افواہوں کو اس وقت تک احتیاط سے لینا چاہیے جب تک ایپل خود باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کرتا، جو غالباً لانچ کے قریب جاری کی جائیں گی۔

Related Posts