کرکٹ میں شادی کا سیزن، ایک اور بھارتی کرکٹر نے شادی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج کل کرکٹ میں شادی کا سیزن چل رہا ہے، پاکستان اور بھارت کے معروف کرکٹرز رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

رواں ماہ پاکستان کے معروف کرکٹر شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوا جبکہ شان مسعود اور حارث رؤف بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت کے معروف کرکٹر کے ایل راہول سینئر اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے جبکہ اب حال ہی میں ایک اور بھارتی کرکٹر کی بھی شادی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر میہا پٹیل سے شادی کی ہے جو ماہرِ غذائیت ہیں، کرکٹر 26 جنوری بروز جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں اور جوڑی کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اکشر اور میہا نے جنوری 2022 میں منگنی کی تھی اور اب پورے ایک برس بعد دونوں نے شادی کرلی۔

Related Posts