بھارتی اداکارہ پونم پانڈے چل بسیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے چل بسیں
بھارتی اداکارہ پونم پانڈے چل بسیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ وماڈل پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں کینسر کے باعث فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر (رحم کے نچلے حصے کے کینسر) میں مبتلا تھیں۔

ان کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

Poonam Pandey Dies: Controversial model-actor dies due to cervical cancer,  confirms manager - Entertainment News | The Financial Express

پونم پانڈے کی موت کا اعلان ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے جس میں درج ہے کہ ‘ آج کی صبح ہم سب کیلئے ایک مشکل ترین صبح ہے، اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد دکھ ہورہا ہے کہ آپ سب کی پیاری پونم پانڈے سروائیکل کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کرگئی ہیں’۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو 2011 میں آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران متنازعہ بیان کی وجہ سے شہرت ملی تھی بعدازاں انہوں نے مختلف فلموں اور رئیلیٹی شو میں بھی کام کیا، پونم پانڈے کی بالی وڈ فلموں میں نشہ، آگیا ہیرو شامل ہے۔

Related Posts