بھارتی اداکارہ حنا خان کو اسپتال منتقل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ حنا خان کو اسپتال منتقل کردیا گیا
بھارتی اداکارہ حنا خان کو اسپتال منتقل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ حنا خان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انسٹاگرام کے ذریعے حنا خان نے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ علیل ہیں۔

حنا خان کے مطابق وہ پچھلے چار دنوں سے 102-103 ڈگری بخار میں مبتلا ہیں جس کے باعث اب انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑ گیا۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ تیز بخار کی وجہ سے چار راتیں خوفناک گزری ہیں اور یہ کم نہیں ہو رہا، اب مجھ میں بالکل ہمت نہیں رہی اور بہت تکلیف میں ہوں۔

حنا خان نے لکھا کہ صحت سے متعلق اس لیے آگاہ کر رہی ہوں کیونکہ بہت سے چاہنے والے پریشان ہیں، میں جلد صحت یاب ہو جاؤں گی، آپ لوگ مجھے پیار بھیجتے رہیں۔

ایمن سلیم کی شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

یاد رہے کہ حنا خان اس سے قبل بھی اکتوبر میں علاج کیلیے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ کام کی بات کریں تو 36 سالہ اداکارہ کو حال ہی میں فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘ میں دیکھا گیا۔

Related Posts