بھارتی اداکاراور سیاستدان شتروگن سنہا کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shatrughan sinha
shatrughan sinha

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: معروف بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاست دان شتروگن سنہا کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔

صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی سیاست دان شترو گن سنہا کی لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امن قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی سیاست دان اور اداکار شترو گن سنہا کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

شتروگھن سنہا نے کشمیر میں گزشتہ 200 روز سے جاری لاک ڈاؤن پر پاکستان کے تحفظات اور مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اس کے خلاف آوز اٹھادی۔

اس سے قبل گزشتہ روز شروگن سنہا پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی ، ان کا کہناتھا کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لوگوں کی خوش اسلوبی اور اُن کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

Related Posts