دفاعی بجٹ میں مزید اضافہ: بھارت کا جنگی جنون کب ختم ہوگا؟؟؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کا جنگی جنون اور خطے میں برتری کی خواہش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بھارت آبادی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ دنیا میں انتہائی غریب افراد کی سب سے زیادہ تعداد بھی بھارت میں ہے اس سنگین حقیقت کے باوجود جنگی جنون بھارت کوچین نہیں لینے دے رہا ۔

بھارت دفاعی اخراجات کے اعتبار سے اب دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک بن چکا ہے تاہم پاکستان کیخلاف جارحیت کے عزائم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں مزید 6 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

بھارت کے جنگی جنون کا سب سے بڑا نشانہ پاکستان ہے۔ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی اور لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج کی موجودگی اور بربریت کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت نے بھارتی انا اور برتری کے تفاخر کو زمیں بوس کر دیا ہے۔ افغانستان میں پاکستان دشمن کارروائیوںاور پاکستان کی سرحدوں اور پاکستان کے اندر بھارتی مذموم عزائم کے سامنے پاکستان کی افواج نے کامیابی سے بند باندھ رکھا ہے۔

جب بھارتی معیشت سست روی کا شکار ہےاور حکومت نے کاشتکاروں اور تاجروں کے لیے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ایک ایسے وقت میں مبتلا بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اب انڈیا کادفاعی بجٹ 45.45 ارب امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔

بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا اورفخر سے دنیا کے سامنے خود کو سیکولر ملک گردانتا ہے مگر اس کا اصل چہرہ بھیانک غیر جمہوری اور مذہبی تعصب سے عبارت ہے،بھارت نے کشمیر پر 72 سال سے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کرکے مظلوم عوام کا حق خودارادیت دبایا ہوا ہے۔ مقبوضہ وادی میں خوفناک مظالم پر دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہےاس کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کسی طور پر کم ہونے میں نہیں آرہا۔

بھارت کاجنگی جنون اورہندوتوا پر مبنی سیاست بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت پورے خطہ کیلئے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے ۔ماضی میں بھی بھارت کا جنگی جنون دیکھنے کو ملتاہے مگر بی جے پی اور نریندر مودی کی مجموعی سیاست کا محور پاکستان اور مسلم دشمنی ہے۔بھارت امریکا اور افغانستان کیساتھ ملکر پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے ،بلوچستان کے باغیوں کو پناہ اورانہیں عسکری تربیت، اسلحہ اور بے تحاشہ پیسہ بھی دے رہا ہے۔

بھارتی حکمرانوں کے جنگی عزائم خود اُن کے ملک کے لیے تباہی و بربادی کا باعث بنیں گے کیونکہ اگر پاکستان کے نہ چاہنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جنگ کی سازشیں کی جاتی رہیں تو ممکن ہے کہ افواج پاکستان ملک اور قوم کے دفاع کیلئے میدان میں آجائے ، ایسی صورت میں ایٹمی جنگ کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا اور اگر یہ جنگ چھڑ گئی تو اس کے نقصانات بہت زیادہ اور کئی برسوں تک محیط ہونگے۔

Related Posts