عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں نمایاں اضافے کے بعد منگل کو سونے کے نرخ دوبارہ نیچے آگئے جبکہ چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم بھی سستے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 3 ہزار 926 ڈالر 52 سینٹ فی اونس پر آگئی۔
دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں دسمبر میں ترسیل کے لیے سونے کے فیوچر معاہدوں کی قیمت بھی 0.8 فیصد گر گئی، جس کے بعد یہ 3 ہزار 936 ڈالر 30 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم سستے
سونے کے ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 1.8 فیصد کمی کے بعد 49 ڈالر 71 سینٹ فی اونس ہوگئی جبکہ پلاٹینم کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1 ہزار 446 ڈالر 80 سینٹ فی اونس پر آگئے۔
اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں بھی 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی فی اونس قیمت 953 ڈالر 64 سینٹ ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کے روز سونے کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی اونس نرخ 3 ہزار 954 ڈالر 41 سینٹ تک پہنچ گئے تھے۔
گزشتہ جمعہ کو سونا ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم پیر کے کاروباری سیشن میں ہونے والی تیزی نے قیمتوں کو کچھ سہارا دیا تھا۔ اسکے باوجود منگل کو مارکیٹ میں دوبارہ مندی غالب آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








