ایل ڈی اے کے اہم اجلاس میں تمام زونز کی کارکردگی رپورٹ پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے اہم اجلاس میں تمام زونز کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کے تمام زونز کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس نے ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک ملازمین کیلئے گھر سے کام کی سہولت متعارف 

ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹاؤن پلاننگ، میٹرو پولیٹن پلاننگ اور ڈائریکٹوریٹس کوآرڈینیشن بہتر بنائیں۔

ڈی جی، ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسٹرکچرل اصلاحات کی جائیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ نے لاہور میں ایک ہفتے کے اندر مختلف زونز میں  انسدادِ تجاوزات آپریشن اور متعدد غیرقانونی عمارتوں کو مسمار کیا۔

بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو آگہی دی گئی کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد عمارتیں سیل کردی گئیں۔ ڈی جی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

Related Posts