کرپشن میں ملوث سی ڈی اے کے 26 افسران ایف آئی اے میں طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انکوائری اور اینٹی منی لانڈرنگ کیسز کو تین ماہ کے اندر نمٹایا جائے، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ
انکوائری اور اینٹی منی لانڈرنگ کیسز کو تین ماہ کے اندر نمٹایا جائے، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) دوبارہ متحرک ہو گیا ہے سال 2016 میں جاری انکوائری میں سی ڈی اے کے 26 افسران کو ایف آئی اے کی طرف سے دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایچ آر ڈی کانفیڈنشل ونگ نے طلب کردہ 26 افسران کو 27 مئی کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی اطلاع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ایچ آر ڈی حکام کو 18 مئی 2021 کو مراسلہ بھی بھیجا تھا۔

جن افسران کو طلب کیاگیا ہے ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر کانفیڈنشل وحید عباس بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشین ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن یاسر لطیف گل، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ میاں دبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اقبال مغل، بدر مقصود، قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو چودھری شاہد حسین، انسپکٹرز انفورسمنٹ عثمان لاشاری، بابر سہیل، شاہد خان، ظفر شاہ، عمران اللہ، ارشد محمود، سب انسپکٹر انفورسمنٹ بلال ظفر، ملک آفتاب، نزر محمد جہانزیب، شاہد خان، شاہد اقبال، عبدالحمید، سپروائزر انفورسمنٹ محمود امیر جان، فخر شاہ، مختیار حسین، ندیم شہزاد، مظہر حسین، شاہد کاظمی، قائم مقام سپروائزر محمد اقبال کے نام شامل ہیں۔

افسران کو 27 مئی 2021 کی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ 26 افسران ایف آئی اے دفتر اسلام آباد زون سیکٹر جی 13/3 میں پیش ہوں گے۔ انفورسمنٹ کے طلب کردہ بہت سارے افسران پر سال 2015 میں بھی ایف آئی اے نے مقدمات درج کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری شکایت پر درج کیے گئے تھے، افسران پر قبضہ مافیا کی سہولت کاری کا الزام ہے، نامزد دو افسران کے علاوہ باقی سب افسران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

ذرائع کے جبکہ کچھ افسران جیل بھی کاٹ چکے ہیں افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی مسترد کردی گئی تھی، افسران نے متعدد مرتبہ مقدمہ ختم کرانے اور خود کو بری کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ افسران پر برساتی نالے کا رخ تبدیل کرانے سمیت اضافی تعمیرات کرانے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روراں برس 18سے 60 سال کی عمر کے افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی، مولانا طاہر اشرفی

Related Posts