نئی فوجی قیادت سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن اپریل میں ہوں گے۔عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا نئی فوجی قیادت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دئیے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نیلامی کے ذریعے اقتدار میں آئی جس کا مقصد اپنی چوری بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے قیام کیلئے ہارس ٹریڈنگ کی گئی، 20 سے 25 کروڑ روپے دے کر لوگوں کوخریدا گیا جس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدد کر رہے تھے۔

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے 1100 ارب کے کرپشن کیسز ختم کروائے، معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات اس نہج پر آگئے ہیں۔ اس کا حل انتخابات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب تک الیکشن نہیں ہوتے، حکومت پر کوئی سرمایہ کار یا کاروباری شخصیت اعتماد نہیں کرے گی۔ ملک دلدل میں ڈوب رہا ہے، سری لنکا جیسی صورتحال سے بچنا ہے تو الیکشن ہی حل ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، خود قانون سے اوپر ہو گئے۔ چوریاں معاف کروالیں۔ ان کے اپنے ادوار میں ہونے والے کیسز ختم کیے گئے۔ شہباز، نواز زرداری اور مریم سب بچ گئے۔

عمران خان نے کہا کہ زرِ مبادلہ ذخائر 4ارب ڈالرز رہ گئے، بندرگاہ سے 4ارب کی چیزیں اٹھائی نہیں جارہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور فیکٹریاں بند ہورہی ہیں۔ میری پیشگوئی ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوگی۔

Related Posts