عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، پیر اعجاز ہاشمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری پر اپنے مبینہ قتل کیلئے رقم انتہا پسند تنظیم کو دینے کا انتہائی بے ہودہ اور لغو الزام عائد کیا ہے۔

سپریم کورٹ کو ان الزامات کا نوٹس لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی چئیرمین کو نوٹس مناسب اقدام ہے۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے زور دیا کہ سیاست کو سیاست ہی رہنے دیا جائے، اسے نفرت، تعصب اور بغض کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کی عمران خان سے ملاقات

سیاست انبیاء کا شیوا رہا ہے۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ پاکستان میں آئیڈیل جمہوریت ہے اور نہ ہی سیاست، مگر جس حد تک ہو سکے، کمزور ترین جمہوریت، بہترین آمریت سے بہتر ہے۔ ہمیں سیاست میں شائستگی اور متانت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جلد باز اور جذباتی لوگوں نے سیاست کو بدنام کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پر مختلف الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، لیکن یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ وہ عمران خان کے قتل کے منصوبے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔کسی بھی انسان کو ذہنی یا جسمانی اذیت دینا یا اس پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے، لیکن الزامات کیلئے ٹھوس ثبوت ہونے چاہیں۔

محض سیاسی مخالفت پر الزامات افسوسناک ہے۔ عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالا حملہ قابل مذمت ہے، مگر انہوں نے اپنے اوپر ہونیوالے حملے کا الزام مختلف افراد پر لگایا۔ کئی ایسے لوگوں کے نام ایف آئی آر میں دیئے جاتے ہیں، جن کا کوئی دور سے بھی تعلق نہیں تھا۔ اور وہ پنجاب میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود وزیر آباد حملے کی اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج نہ کروا سکے۔ جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرنیوالی جی آئی ٹی میں بھی کچھ ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا، جس کی وجہ سے وہ بھی متنازعہ ہو گئی۔

اس لیے عمران خان کو سیاست تحمل اور دانشمندی سے چلانی چاہیے۔ کسی بھی ایسے بیان سے گریز کرنا چاہیے جس کی وجہ سے کل کو کوئی شرمندگی ہو۔

Related Posts