پی ٹی آئی نے قائدِ حزبِ اختلاف بنوایا مگر! محمود خان اچکزئی کا استعفیٰ دینے سے صاف انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے طویل اجلاس میں محمود خان اچکزئی سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے اڈیالہ جیل میں قید جس شخصیت نے مجھے قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کیا تھا اگر وہ مجھ سے عہدہ چھوڑنے کا کہیں گے تو میں فوری طور پر استعفیٰ دے دوں گا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے پی کے میپ کے واحد پارلیمانی رکن محمود خان اچکزئی کو رواں سال جنوری کے مہینے میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا تھا۔ انہیں اس عہدے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا جن کی جماعت اس وقت باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں موجود نہیں ہے اور وہ خود مختلف مقدمات کے سلسلے میں جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی حلقوں کے مطابق محمود خان اچکزئی حال ہی میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں نکالے جانے والے لانگ مارچ میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے جس کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت کے خاتمے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے وابستہ اراکین کے درمیان بھی لانگ مارچ کی حکمتِ عملی اور منزل کے تعین پر شدید اندرونی اختلافات پائے جاتے تھے۔

Related Posts