پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے شرکاء نے رائے دی کہ ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ کر دے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرایوں میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے گوجرانوالہ 50 روپے، لاہور سے صادق آباد اور پشاور 200 روپے۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 600 روپے بڑھا دیا گیا۔

مزید یہ کہ لاہور سے سرگودھا کے کرایوں میں 1050 سے 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ لاہور سے سیالکوٹ 800 سے 900 روپے تک اور لاہور تا بہاولپور 2200 سے 2400 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں، لاہور سے ملتان کا کرایہ 1990 روپے سے بڑھا کر 2090 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور تا تونسہ شریف 2100 سے 2400 روپے،لاہور تا حیدر آباد 6500 روپے سے بڑھ کر 7000 روپے اور لاہور سے مری 2450 سے 2700 روپے کردیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی جانب سے نئے کرایوں کا فیصلہ اے سی اور نان اے سی دونوں قسم کی بسوں پر لاگو ہوگا۔

مزید پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر پاکستانی پر قرضوں کا کتنا بوجھ ہے؟

ترجمان نے واضح کیا کہ نئے کرایوں کا اطلاق آج رات 11 بجے سے ہو گا، اس سلسلے میں کوئی کارروائی کی گئی تو حکومت کو ہڑتال کا انتباہ دیا جائے گا۔

Related Posts